وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے، اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ کارروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں۔



















