Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف رہنما زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس حوالے سے زین قریشی کا کہنا ہے کہ شوکاز کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے، آزاد اور شفاف انکوائری کے لے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں