قاضی فائز عیسیٰ قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، قاضی فائزعیسیٰ پہلے پاکستانی ہیں جو قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب ہوئے ہیں۔
کنگ کونسل، عدلیہ کے سینئر ممبران نے قاضی فائز عیسیٰ کو منتخب کیا ہے، مڈل ٹیمپل میں اس وقت 510 معمولی اور107 سینئر بنچرز ہیں۔
تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افراد کو بنچر بنایا جاتا ہے، مڈل ٹیمپل میں 172 اعزازی بنچرز شامل ہیں، اس میں پرنس آف ویلز کا شاہی بنچ بھی شامل ہے۔
اعزازی بنچ کا انتخاب مڈل ٹیمپل کے اعلیٰ حکام کی صوابدید پر ہوتا ہے، پہلی دفعہ کسی پاکستان جج کو بطور بنچ ماسٹرمنتخب کیا گیا ہے، یہ درسگاہ 14ویں صدی میں قائم ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ لندن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔



















