آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیڈٹ عارف اللہ شہید کو آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کیڈٹ عارف اللہ لکی مروت میں مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نمازجنازہ، تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں، شہید کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔



















