وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کا حل آپس میں مشاورت میں ہی ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹرینز کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کے لیے متحرک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ، امیگریشن پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، بچوں کے حقوق، بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، عالمی مسائل کا حل آپس میں بات چیت، مشاورت میں ہی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام، بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے، پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم پر آواز اٹھائی، ریاستوں کو انسانیت کے خلاف جرائم پرعالمی عدالت کی جانب دیکھنا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق، عالمی امن واستحکام کے لیے کام کر رہا ہے۔



















