چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ روسی سیاست میں مس ویلنٹینا کو اہم مقام حاصل ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے۔
اجلاس سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشین فیڈریشن کی اسمبلی کی اسپیکر ویلنٹینا ماٹوی یانکو کو سینیٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویلنٹینا ماٹوی یانکو کو گورننس، ڈپلومیسی اور عالمی تعاون کے تجربات حاصل ہیں، پچاس سالہ کریئر میں روسی سیاست میں مس ویلنٹینا کو اہم مقام حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹینا ماٹوی یانکو نے اپنی سیاست کا آغاز سوویت کے یوتھ لیڈر کے طور پر کیا، وہ سینٹ پیٹرزبرگ کی گورنر رہی ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں اقتصادی نمو، ثقافتی تحفظ اور گلوبل انگیجمنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، ویلنٹینا ماٹوی یانکو



















