Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدق دل سے دعا گو ہوں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدق دل سے دعا گو ہوں۔  

اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے قومی دن پر تہینی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام کو  قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے، پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کا انمول تختہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہی، ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے، دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکی کا  رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

متعلقہ خبریں