ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بھی 90 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق اکتوبر کیلئے ایف بی آر کا خالص ہدف 980 ارب روپے مقرر ہے، جبکہ پہلی سہ ماہی کا 92 ارب روپے کا شارٹ فال بھی اپنی جگہ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کا مجموعی شارٹ فال 180 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ ریونیو شارٹ فال ختم اور ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس تیار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ ریونیو شارٹ فال پر آئی ایم ایف نے بھی ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ 14 فیصد کی گئی، جبکہ چار فیصد کی مزید سیلز ٹیکس چھوٹ آرڈی نینس کے ذریعہ ختم کی جائے گی۔



















