Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق پاس آن ہوگا، جبکہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کمی کا امکان ہے۔

پندرہ روز کیلئے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی متوقع، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے کی کمی متوقع ہے، جبکہ انڈسٹری نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔

اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی ورکنگ31 اکتوبر کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے قیمتوں کی حتمی منظوری ہوگی، جس کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں