نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد دوست ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کی ترقی اورعالمی قیادت کے سفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی ترقی کےماڈل کو فالو کررہے ہیں، چینی عوام نےچیئرمین ماؤکی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کی، جبکہ پاک چین دوستی7دہائیوں پرمحیط ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے، چین دنیاکی بہتری کے لیےکردار اداکر رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری دوطرفہ تعاون کوفروغ دیتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے چند سال کے دوران ناقابل یقین ترقی کی، چین آج دنیاکی دوسری بڑی معیشت ہے، پاکستان، چین شراکت داری عالمی استحکام کومضبوط کرتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تنازعات میں چین کے ثالثی کےکردار کو سراہتا ہے، سی پیک پاکستان اورچین کےپائیدارتعاون کی علامت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نےبیجنگ میں آلودگی پرکامیابی سےقابوپایا ہے، پاکستان کشمیر،فلسطین تنازعات پرچین کی حمایت کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاک چین دوستی نسل درنسل پروان چڑھ رہی ہے۔



















