Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت 100  انڈیکس 91 ہزار 871 پوائنٹس  کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 968 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں