Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں ہیں، آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی  میں علی الصباح کہر چھایا ہوا ہے، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم ماہ نومبر کے وسط سے خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں