Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تعداد 27 سے 34 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ قطر بھی اہمیت کا حامل ہے، ایس سی او بزنس کونسل میں بھی ایس سی او ممالک کے سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں