Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کا عمل مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ججوں کی تعداد کے معاملے پر قانون سازی کا عمل چند روز کے لئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ججوں کی تعداد اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترامیم کے لئے قانون سازی اگلے سیشن تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے نئی قانون سازی پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج جمعے کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کے حوالے سے بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں