Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم نے کراچی سے امن دشمنوں کو امن و محبت کا پیغام دیا، سید ذوالفقار علی شاہ

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کراچی سے امن دشمنوں کو امن و محبت کا پیغام دیا ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے ورلڈ کلچر فیسٹیول اور لاہوتی میلو کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 44 ممالک کے آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹ کونسل کے صدر سید احمد شاہ نے ذاتی کوشش دلچسپی سے ایونٹ کو کامیاب بنایا، سید احمد شاہ کی اس کوشش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 سید ذوالفقار علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچا، ورلڈ کلچرل فیسٹیول کی سیکیورٹی انتظامات پر کراچی پولیس، انتظامیہ تمام افراد کے بھی مشکور ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہوتی میلے نے دیوالی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا، جبکہ سیف سمیجو اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سندھ کا رچ کلچر اور موسیقی لوگوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر کیلئے منفی پروپیگنڈہ ختم کرکے مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا گیا ہے ، جبکہ ہم سندھ کے لوگ ہر جگہ امن محبت کا پیغام اپنی ثقافت یکجہتی سے دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے میں تمام منتظمین مہمانوں اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سندھ حکومت ایسے ایونٹز کیلئے اپنی حمایت ہمیشہ رکھے گی۔

متعلقہ خبریں