کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، حکومت خود اداروں میں کرپشن کی ذمہ دار ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کئی برس سے یہ کام کررہی تھی، پرائیویٹایشن کے لیے ایک پروسس شروع کیا گیا، بڈمیں 6 لوگ شامل ہوئے، ایک نے 10 ارب روپے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اداروں کوفروخت نہیں کیاجاتا، حکومت خود اداروں میں کرپشن کی ذمےدار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے اثاثہ جات 152 ارب روپے ہیں، 7ہزار ایک سو ملازمین 2 ہزار 400 ڈیلی ویجز کے ملازمین ہیں، حکمرانوں نے پی آئی اے، اسٹیل مل، قومی اداروں کو تباہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ نواز شریف بیٹی سے کہہ رہے ہیں پی آئی اے خرید لیں، وزیراعلیٰ کے پی نے بھی کہہ دیا کے پی کے تحت پی آئی اے چلائیں گے، قوم کےساتھ ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔



















