Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان کے لوگ بڑے محنتی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ بڑے محنتی ہیں۔

جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان کا جشن آزادی اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے ثقافتی میلے میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے، پاکستان معیشت کے حساب سے پروان چڑھ رہا ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج 90 ہزار سے اوپر جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک معیشت کو پروان چڑھانے میں مدد کر رہے ہیں، سرمایہ کاری کا فائدہ نوجوانوں کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب جب گلگت بلتستان گیا ہوں پڑھے لکھے نوجوان ملے ہیں، گلگت بلتستان کے لوگ بڑے محنتی ہیں۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار نوجوانوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے، گورنر ہاؤس سے مفت تعلیم حاصل کرنے والوں میں سے بیشتر ڈالر میں کما رہے ہیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ میں گورنر ہاؤس آئی ٹی کورس میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں، کسی نوجوان میں لیپ ٹاپ خریدنے کی سکت نہیں ہے تو وہ گورنر ہاؤس سے لے سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں ایک گھنٹی لگی ہوئی ہے جو امید کی گھنٹی ہے۔

متعلقہ خبریں