وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ چندہ ڈال کر پی آئی اے خریدیں گے لیکن انہیں بیچنے نہیں دینگے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوابی جلسے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، نظام مزید تباہی کی طرف چل رہا ہے، فائنل کال دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کال دیکر پورے ملک کو بند کرینگے، فائنل کال فیصلہ کن مارچ کی دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دو سرکاری ہیلی کاپٹر ہیں، بڑی بڑی باتیں کرنے والے پیسے دیکر اشتہار چلاتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئی ایف ایف کی رپورٹ پڑھ لیں، کے پی نے مقرر ہدف پورا کیا باقی تمام صوبے ناکام رہے، تمام صوبے خسارے میں جا رہے، خیبرپختونخوا سرپلس ہے، ہم پی آئی اے کو خرید کر اسی نام سے چلائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کھوپڑی کے داموں پی آئی اے کو بیچنے نہیں دینگے، پی آئی اے کو یہ لوگ خود خریدنا چاہتے ہیں، پی آئی اے کو سستے داموں بیچنے کیلئے خود خریدار بنے ہوئے تھے، پی آئی اے کی بولی کیلئے جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، چندہ ڈال کرپی آئی اے خریدیں گے لیکن انہیں بیچنے نہیں دینگے۔



















