اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر افغانستان اور مغربی ایشیا کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم نے استقبال کیا۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سیکیورٹی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔



















