کراچی: فرخ حسین سبزواری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایکس کے مطابق فرخ حسین سبزواری کو تین سال کے لیے سی ای او اسٹاک ایکسچینج مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرخ سبزواری 18 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔



















