Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی خریداری اور فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا انکشاف

اسلام آباد: بجلی کی خریداری اور فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے ریبیسنگ سے 275 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 228 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات نیپرا ٹارگٹ 11.4 فیصد کی نسبت 18.3 فیصد ہونے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ آئی ایم ایف سے ریبیسنگ بروقت کرانے کی یقین دہانی اور سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بات جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینمجٹ پلان کی وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی، ڈسکوز کے نقصانات کو کم کر کے 66 ارب روپے کی ریکوریاں بہتر کی جائیں گی، 358 ارب مختص سبسڈی میں سے آئی پی پیز اور گورنمنٹ پاور پلانٹس کو دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ 2430 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، گزشتہ 2 برسوں کے دوران گردشی قرضہ میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز کے نقصانات کو 18.3 فیصد سے کم کر 17.3 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا، آئیسکو کیلئے 7.8 فیصد لاسز، لیسکو کیلئے 14.5 فیصد، جیپکو کیلئے 11.8 فیصد نقصانات کا ہدف ہے۔

اس کے علاوہ فیسکو کیلئے 8.4 فیصد، میپکو کیلئے 13.9 فیصد، پیسکو کیلئے 35.7 فیصد، حیسکو کیلئے 27.2 فیصد، کیسکو کیلئے 26.8 فیصد اور سیپکو کیلئے 34 فیصد نقصانات کا ہدف ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 2024-25 کیلئے ڈسکوز ریکوریز 90 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں

متعلقہ خبریں