وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، بعدازاں غذر کے بوبر گاؤں میں 2022 کے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر شدہ گھروں کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2022 میں یہاں آیا تو ہر طرف تباہی کا منظر تھا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب سے پورا گاؤں متاثر ہوا تھا، وہ دن تاریخ کا افسوسناک دن تھا، سب غمگین تھے، آج نئی بستی کی تعمیر سے یہاں پر خوشی کا سماں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے سب ادارے، انتظامیہ داد کے مستحق ہیں، معیاری گھروں کی تعمیر لائق تحسین ہے، متاثرین میں گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کر کے خوشی ہوئی ہے، قندیل کے لیے 50 لاکھ کا انڈومنٹ فنڈ 67 لاکھ پر پہنچ گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماڈل ولیج میں اسکول، معیاری ڈسپنسری کی تعمیر شروع کی جائے، ڈسپنسری میں سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔



















