Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔

سندھ کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017 سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے، پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائیکورٹ میں گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ اس سے بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لیے 232.1 ملین روپے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ اجلاس میں بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ چھ ہفتوں کے اندر ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہوجائے گا۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے ٹیچنگ لائسنس کے تحت 195 اساتذہ کی تقرری کی منظوری دیدی ۔

سندھ کابینہ نے میڈیکل ایمرجنسی رزیلیئنس فاؤنڈیشن (ایم ای آر ایف) کےساتھ 8 ہیلتھ فیسلٹیز کو چلانے کے معاہدہ کی تجدید کرنے کی منظوری دیدی۔

ڈی ایچ قیو ٹھٹو، ٹی ایچ قیو میرپورساکرو، آر ایچ سی گھارو، آر ایچ سی ور ، آر ایچ سی جھرک، آر ایچ سی جھنگشاہی، آر ایچ سی بگھان، آر ایچ سی کیٹی بندر شامل ہیں۔

سندھ کابینہ نے جاری مالی سال کے لیے ایم ای آر ایف کا کانٹریٹ ری – نیو کرنے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے خیرپور میڈیکل کالج کے کانٹریٹ پروفیسر کو 6 ماہ کا ایکسٹینشن دیدیا۔

متعلقہ خبریں