Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹر کارپوریشن کا پانی مافیا کے خلاف بڑا فیصلہ

واٹر کارپوریشن نے پانی مافیا کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حب کینال سے چوری کا پانی کراچی لانے والے ٹینکرز پر بھاری جرمانے ہوں گے، 1000 گیلن والے ٹینکر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2000 گیلن والے ٹینکر سے 5 لاکھ روپے جرمانہ وصول ہوگا جبکہ 3000 گیلن والے ٹینکر پر ساڑھے 7 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5000 گیلن والے ٹینکر سے 10 لاکھ روپے جرمانہ لیا جائے گا جبکہ 10 ہزار گیلن والے ٹینکر پر 15 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں