Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج پوری مسلم امہ کو اقبال کے خودی کے پیغام پرعمل پیرا ہونےکی ضرورت ہے، عطاتارڑ

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج پوری مسلم امہ کو اقبال کے خودی کےپیغام پرعمل پیرا ہونےکی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں مزار قائد پر حاضری کے بعد  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افکار اقبال پرعمل پیرا ہونےکی پہلےسےکہیں زیادہ ضرورت ہے، اقبالؒ کے افکار ہی ہمارے لیے ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہیں، علامہ اقبال کے فلسفہ اورشاعری کو وسطی ایشیا میں بھی بہت پڑھاجاتا ہے،

عطاتارڑ نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہےکہ قوم کومتحد رکھاجائے، معاشرے میں تقسیم اور نفرتیں پیدا کرنا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری آرہی ہے، مہنگائی میں کمی آرہی ہے، حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، کے پی میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے نہ گاڑیوں کےکرائےکم ہوئےہیں۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ترقی کرنی ہے، عوام کی فلاح وبہبود کے اقدامات جاری رہیں گے، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے، خارجہ پالیسی کوکچھ لوگ مضحکہ خیز بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کےباعث اقوام عالم سےتعلقات مزید مضبوط ہورہےہیں، ہم دوست ممالک سےقرض اورامدادنہیں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، سعودی عرب کےساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں