وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئیگا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، اس کا احترام کرتے ہیں، سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے، تحریک انصاف کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ کے جو الاؤنسز بڑھائے گئے اس کا جواب وزیر قانون دیں گے، عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں۔



















