Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایس ای سی پی کے تحت پاکستان اسٹارٹ اپ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی، آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سسٹم کے تحت اداروں کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی آئی ہے، معیشت میں بہتری کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں لیکن سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں