Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

17 مارچ 2023 کو دہشت گردی نیٹ ورک کا اہم رکن پکڑا گیا تھا، آئی جی کے پی

آئی جی کے پی اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ 17مارچ 2023 کو دہشت گردی نیٹ ورک کا اہم رکن پکڑا گیا تھا۔

آئی جی کے پی اختر حیات خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  17 مارچ 2023 کو دہشت گردی نیٹ ورک کا اہم رکن پکڑا گیا تھا، قاری نامی خودکش بمبار کانسٹیبل کے روپ میں پولیس لائنز میں آیا، وہ یہاں کیسے آیا اس سے متعلق کوششیں کی جاتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ذیلی تنظیم کالعدم جماعت الاحرار کی کارروائی ہے، محمد ولی کو واپسی پر افغان فورسز نے گرفتار کیا، جنید کی مداخلت پر محمد ولی کو افغان فورسز نے چھوڑ دیا، ملزم نے دھماکا خیز مواد، ٹارگٹ کلنگ میں معاونت بھی کی۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ پولیس اہلکار محمد ولی و خودکش حملہ آور کو باڑہ سے پشاور لایا تھا، اس بدبخت شخص نے اپنے ہی بھائیوں کا سودا کیا، کانسٹیبل محمد علی نے 2 لاکھ میں بھائیوں کے خون کا سودا کیا۔

متعلقہ خبریں