Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپوزیشن لیڈر سندھ کا سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار

اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی ناکامی کی وجہ سے کراچی سمیت پورے سندھ میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قیام کے 10 سال بعد بھی صفائی کا نظام بہتر نہ ہوسکا، سندھ حکومت 10 سالوں میں سالڈ ویسٹ کی ایکٹ کی شقوں میں عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ موجودہ مینجمنٹ سالڈ ویسٹ کے نظام میں بہتری کی بجائے کرپشن کرنے میں مصروف عمل ہے، سالڈ ویسٹ کے لیبر کے ٹھیکوں میں پیپلزپارٹی کے منظور نظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں