Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیول چیف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔

معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔

متعلقہ خبریں