مری میں ایئر کوالٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز کھول دیے۔
اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مری میں قائم اسکولز و کالجز کو بندش سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری میں ایئر کوالٹی انڈکس کم ہے، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر مری کو آگاہ کردیا گیا ہے۔



















