پشاور میں سکھ مت کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
محکمہ اقلیتی امور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے مقامی ہوٹل میں روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں بابا جی کا امن، محبت اور انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری عبدلکبیر تھے، عبدلکبیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کو حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اس کے علاوہ تقریب میں سکھ برادری نے بابا جی کے امن کا پیغام شرکاء کو سنایا۔



















