پشاور اور گرد و نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا، زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس آ رہے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگ خوف وہراس کے عالم میں گھروں اور دوکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے



















