وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر سے ان کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سجاد حسین پیرزادہ کی بہاولپور کے لوگوں کے لیے بطور چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل ناقابلِ فراموش خدمات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سجاد حسین پیرزادہ انتقال کرگئے ہیں ۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شیخ واں بہاولپور میں ادا کی گئی بعد ازاں مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔



















