اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کے غیر معمولی دورہ پاکستان کا آج آخری روز ہے، گیارہ نومبر کو شروع ہونے والے اس دورے کے اختتام پر حتمی مذاکرات آج ہوں گے۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی فیڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان آج حتمی مذاکرات ہوں گے جبکہ صوبائی نمائندے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
ملاقات میں صوبوں میں زرعی انکم پر ٹیکس اور بجٹ سرپلس زیر غور آئے گا جبکہ بیرونی فنانسنگ اور ایف بی آر کی جانب سے محصولات کے اہداف کے حصول پر بھی حتمی بات ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کی تفصیلی ملاقات بھی آج متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ روز صوبوں کی جانب سے سرپلس بجٹ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔



















