Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں، جمہوریت اور ترقی کی بھی فتح ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب س  بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب  ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے  کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر  اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں