Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی اپیل پر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کر دی گئی

وزیر اعظم شہبازشریف کی اپیل پر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی اپیل پر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور اللہ پاک سے باران رحمت کی دعائیں کی گئیں۔

راولپنڈی و اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء کے لیے فیصل مسجد کا رخ کیا۔ فیصل مسجد کے اردگرد کی سڑکیں اور پارکنگ گاڑیوں سے بھر گئیں۔

فیصل مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و بچوں نے گڑ گڑا کر اللہ پاک سے بارش کے لیے دعا کی۔

اسلام آباد کی مرکزی جامع لال اور مرکزی مسجد عثمان غنی کراچی کمپنی میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی گئی، امام بارگاہ اثنا عشریہ میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وزارت  مذہبی امور میں نماز استسقاء ادا کر دی گئی اور ملک بھر میں بارشوں کے لیے دعا مانگی گئی۔

متعلقہ خبریں