وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے خط میں لکھا کہ دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وی پی این استمعال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔



















