Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مقدمات سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 3 مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 نومبر کو انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 3 مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

پی بی 28 کیچ میں ہمل خان نے الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے ہی حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے۔

الیکشن ٹریبیونل نے علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں