گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قانون سازی سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں قانون سازی اور دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
دورانِ ملاقات گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اقدامات کے ضمن میں اپوزیشن کی تجاویز اہم ثابت ہوں گی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ بلا تفریق و دباؤ اسمبلی میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔



















