Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب ہوگئیں۔

عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔

اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گا، اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

عائلہ مجید نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی، اُن کو کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس موقع پر عائلہ مجید نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتی ہوں، اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا۔

متعلقہ خبریں