گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئیڈن کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو آپس میں قریب لانا مقصد ہے، پاکستان میں ایس آئی ایف سی پراجیکٹ آئیڈل ہے، چند ماہ میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، خوشخبری دے رہا ہوں اگلے سال ملک آئی ایم ایف سے بھی نکل جائے گا۔



















