Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ

کراچی:دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024کے پیش نظر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں 18 سے 24 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی وجہ سےکیاگیا، جبکہ دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں ہر طرح کے اجتماعات، مظاہروں، ریلیوں اور پانچ  سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اورغیرملکی شرکا کی سہولت کے لئےکیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں