اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے انڈر سیکریٹری اسٹیٹ ہمیش فالکنر کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار اور برطانیہ کے انڈر سیکریٹری اسٹیٹ ہمیش فالکنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی سمیت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم امور پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ روایتی خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



















