Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے باضابط طور پر پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔

اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

خط میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگ لی اور کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن ہے ذریعے منتخب کریں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔

پارلیمانی ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔

واضح رہے کہ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔

متعلقہ خبریں