Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر

بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔

دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی کثیرا تعداد کرتار پور سے اپنی ارداسوں اور حسین یادوں کے ساتھ آج واپس جا رہے ہیں۔

بھارت، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بیلجیم سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کے انتظامات کی تعریف کی۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے جو جہاں پیار ملا وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

یاتریوں کی کثیرا تعداد آج گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کے لئے روانہ ہو گئی۔

بھارتی سکھ یاتری 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں