Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج سے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ہماری پولیس اور افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی سرسبز اور شاداب سرزمین کا امن سبوتاژ کرنے  نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی۔

انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں خارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ؛ 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 12 جوان شہید

متعلقہ خبریں