کراچی: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہوگا جب کہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا۔
آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ٹیسٹ مراکز پر نقل روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
امیدواروں کو شناخت کے لیے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ شناختی کارڈ / پاسپورٹ / ڈومیسائل / تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی رکھنی ہوگی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جب کہ حیدرآباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔



















