گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اومان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اومان کے قونصل جنرل Eng. Sami Abdullah Al Khanjari کی 6 رکنی سرمایہ کاروں کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک اومان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، آئیڈیاز 2024ء سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اومان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، صوبے کے پرکشش شعبے سرمایہ کاری کے لئے انتہائی شاندار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار، محنتی، نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاری کے لئے اہم ثابت ہوگی، اومان سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں، اومان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔
اومان کے قونصل جنرل انجینئر سمیع عبد اللہ کا کہنا تھا کہ اومان نے ہمیشہ پاکستان کی مضبوط معیشت اور دفاع کو ترجیح دی، دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء پاکستان کی صلاحیت کا واضح اظہار ہے۔



















