گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک ایتھوپیا تعلقات سے خطے میں غربت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاک ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں پر گفتگو کی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ایتھوپیا کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول میں منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، ایتھوپیا ایئر لائن سے وفود کے تبادلوں میں اضافہ ہوا، پاک ایتھوپیا تعلقات سے خطے میں بیروزگار اور غربت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے عوام کا معیار زندگی بدل سکتے ہیں، آئی ٹی کورسز قابل تقلید منصوبے ہیں۔



















